Embassy of the Islamic Republic Of Pakistan Abu Dhabi

خطے کی بدلتی صورتحال کی روشنی میں اور منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ ایمیر ٹائزیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر ، جس میں پرائیویٹ سیکٹر کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ملازمین کے کھلے علاقوں میں موجودگی کی ممانعت کی گئی ہے ، کے پیش نظر ، سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ، ابو ظہبی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام قونصلر خدمات کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا پاکستانی شہریوں کے لیے تمام قونصلر خدمات 03 مارچ 2026 تک معطل رہیں گی۔

یہ عارضی اقدام پاکستانی کمیونٹی اور ساتھ ہی سفارت خانہ کے عملے کی حفاظت اور عافیت کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔ قونصلر خدمات کی بحالی کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس سفارت خانہ کے آفیشل چینلز کے ذریعے مقررہ وقت پر فراہم کی جائیں گی۔

پاکستانی شہریوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور سرکاری اعلانات کے ذریعے مطلع رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ صرف ہنگامی صورتحال میں ، کمیونٹی ممبران درج ذیل ہنگامی رابطہ نمبروں کے ذریعے سفارت خانہ سے رابطہ کر سکتے ہیں:

ٹیلیفون: 4447800 2 971+ / موبائل: 8975 254 50 971+ / واٹس ایپ: 8934 124 50 971+

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Qureshi Global Travel

qureshitrv@gmail.com