Special Court for Overseas Pakistanis Property in Islamabad

The Establishment of Special Court (Overseas Pakistanis Property) Act, 2024 اُن پاکستانیوں کے لیے ایک نیا قانون ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں تاکہ اسلام آباد میں ان کی جائیداد کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔ اس قانون کے تحت، سمندر پار پاکستانی وہ لوگ ہیں جن کے پاس پاکستانی شناختی دستاویزات ہیں اور وہ ٹیکس سال میں 182 دن سے زیادہ بیرون ملک رہائش پذیر، کام کررہے ہیں یا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی یا موجودہ ضلعی عدالتوں کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں۔ اسلام آباد میں خصوصی عدالت کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ درخواستیں جائیداد پر غیر قانونی قبضے، ملکیت کے تنازعات اور دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں ہو سکتی ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کے لیے اس قانون میں ای-فائلنگ، الیکٹرانک ریکارڈ اور ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی سہولیات شامل ہیں۔ اس قانون کا مقصد یہ ہے کہ ایسے معاملات میں تیزی سے فیصلے کیے جائیں۔ عدالت کو مقدمہ کی سماعت شروع ہونے کے نوے دن کے اندر فیصلہ سنانا ہو گا۔ اپیل کی صورت میں، پندرہ دن کے اندر ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔ ہائی کورٹ 90 دن میں اپیل پر فیصلہ کرنے کی پابند ہو گی۔ عدالتی فیصلوں پر خود بخود عمل درآمد ہو گا، اور خصوصی عدالتوں کو پولیس کی مدد حاصل کرنے اور غلط دعوے کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔

یہ ایکٹ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکم امتناعی جاری کرنے، جائیداد کو منسلک کرنے، ریسیور مقرر کرنے اور جائیداد کی منتقلی پر پابندی لگانے جیسے اقدامات کی بھی اجازت دیتا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق زیر التوا مقدمات کو ان خصوصی عدالتوں یا ہائی کورٹ کی نامزد بنچوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ عائد کیے گئے جرمانے اور اخراجات سمندر پار پاکستانیوں کو معاوضے کے طور پر دیے جاسکتے ہیں۔ عدالتی نظام پر نظر رکھنے کے لیے سالانہ رپورٹس تیار کی جائیں گی جن کا جائزہ ایک کمیٹی لے گی جس میں عدلیہ، متعلقہ وفاقی
محکموں اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او-پی-ایف) کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ ایکٹ دیگر تمام قوانین پر فوقیت رکھتا ہے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق سے متعلق معاملات میں خصوصی عدالتوں کا خصوصی اختیار یقینی بنایا جاسکے۔

ایک اسی نوعیت کا ایکٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے بھی پاس کیا ہے جس کا نام The Punjab Establishment of Special Courts (Overseas Pakistanis Property) Act, 2025 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

mr.aamiirkhan@gmail.com

qureshitrv@gmail.com