1. سب سے بنیادی چیز دبئی / UAE سے ویزہ کا Approval
2. میڈیکل سلیپ نکالنا (صرف ورک ویزہ والوں کیلئے)
ورک ویزہ کیلئے UAE نے اب Wafid میڈیکل سسٹم لازمی کر دیا ہے۔
Wafid ویب سائٹ Wafid.com سے اپنا GAMCA / Wafid Medical Slip نکالیں،
اسی سلپ پر درج میڈیکل سنٹر میں جا کر میڈیکل ٹیسٹ کروائیں۔
3. میڈیکل کے دوران ہی آپ Police Character Certificate بھی بنوا لیں۔
یہ آپ اپنے شہر کے DPO Office / Police Khidmat Markaz سے حاصل کر سکتے ہیں۔
4. اٹیسٹیشن (Medical + PCC)
میڈیکل پاس ہونے کے بعد دو دستاویزات پر اٹیسٹیشن کروانی ہے:
میڈیکل رپورٹ اور پولیس سرٹیفیکیٹ کو
UAE سفارتخانہ (Embassy) سے اور
MOFA پاکستان (وزارت خارجہ) سے اٹیسٹ کروائیں۔
5. اٹیسٹیشن مکمل ہونے کے بعد آن لائن اپائنٹمنٹ بک کریں اور
69 ڈالر کی فیس بینک الفلاح میں جمع کروائیں۔