وہیکل امپورٹ گفٹ سکیم میں نئی ترامیم
اوورسیز پاکستانیوں کو ہماری قابلِ قدر ڈائسپورا (تارکین وطن) کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد۔
حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گفٹ سکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد (امپورٹ) کے طریقہ کار میں اہم ترامیم متعارف کرائی ہیں:
• گفٹ سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیوں کے لیے اب یہ لازمی نہیں کہ وہ اسی ملک سے بھیجی جائیں جہاں اوورسیز پاکستانی مقیم ہے۔ اب مقررہ شرائط کی تعمیل کے ساتھ کسی بھی ملک سے گاڑی درآمد کی جا سکتی ہے۔
• ترمیمی گفٹ سکیم کے تحت، درآمد سے پہلے گاڑی کا بھیجنے والے کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کی سابقہ شرط ختم کر دی گئی ہے، قطع نظر اس کے کہ گاڑی کس ملک سے درآمد کی جا رہی ہے۔
مقصد میں متحد، ہم اس سفر کو جاری رکھیں گے اور مستقبل میں اس سے بھی بڑے سنگ میل عبور کریں گے۔